Live Updates

ف*حکومت آبی 8خائر کے لئے ٹھوس اور پائیدار حکمت عملی مرتب کری: ہشام الٰہی ظہیر

پاکستانی معیشت ہر سال اس طرح کے سیلابوں کی متحمل نہیں ہو سکتی،صدرجمعیت اہلحدیث پاکستان

اتوار 31 اگست 2025 20:35

ح*لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اگست2025ء) جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الہی ظہیر نے کہا حکومت پاکستان آبی زخائر کے لئے ٹھوس اور پائیدار حکمت عملی مرتب کرے۔پاکستانی معیشت ہر سال اس طرح کے سیلابوں کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ملک میں اس وقت سیلابی صورتحال تشویش ناک اور پریشان کن ہے۔جمعیت اہلحدیث پاکستان کا سیلابی صورتحال سے مخیر حضرات دل کھول کر امداد کرنے کی اپیل کی۔

علامہ ہشام الہی ظہیر نے کہا حکومت سیلاب متاثرین کو درپیش مسائل کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں۔آبی زخائر کے لئے نئے ڈیمز کا قیام بے حد ضروری ہوگیا ہے۔جمعیت اہلحدیث پاکستان مشکل وقت میں سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔ روزانہ بنیاد پر تحریک طلبہ اہلحدیث یوتھ فورس کے جانثار متاثرہ اضلاع میں ہزاروں افراد کے لئے کھانا،خشک راشن، ادویات سمیت دیگر بنیادی ضروریات زندگی کی چیزیں تقسیم کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

علامہ ہشام الہی ظہیر نے کہا متاثرہ اضلاع میں کھڑی فصلوں اور مویشیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے کئی بستیاں زیرآب آئیں اور ہزاروں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔افواج پاکستان، سیکیورٹی ادارے، ریسکیو، اہلحدیث یوتھ فورس،تحریک طلبہ اہلحدیث نوجوانوں پر مشتمل ٹیمیں سخت مشکل وقت میں دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا موجودہ حالات میں استغفار ہر مسلمان کیلئے ضروری ہے ہمیں اللہ طرف کی رجوع کرکے استغفار کو لازم کرنا چاہئے۔اس وقت سیلاب سے بہت تباہی ہوچکی ہے متاثرین دربدر ہیں۔علامہ ہشام الہی نے مزید کہا مذہبی جماعتوں کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کو متحد ہوکر اپنے مستحق بھائیوں کی بھر پور مدد کرنی چاہیے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات