Live Updates

سکرنڈ میں سیلاب متاثرین کیلئے مستقل میڈیکل کیمپ قائم

اتوار 31 اگست 2025 20:40

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2025ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، کمشنر ندیم احمد ابڑو اور ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی کی ہدایت پر محکمہ صحت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے تعلقہ سکرنڈ یوسی مہراب پور کے مڈ بنگلہ میں مستقل میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسداللہ ڈاہری نے بتایا کہ میڈیکل کیمپ میں تمام ضروری ادویات دستیاب ہیں جن میں اے ایس وی،اے آر وی،ای پی آئی ویکسینز، او آر ایس اور آئی وی فلوئڈز شامل ہیں تاکہ گیسٹرواینٹرائٹس، چمڑی کی بیماریوں جیسے خارش، پھوڑے، سانس کی بیماریوں اور دیگر امراض کا علاج کیا جاسکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے علاوہ کیمپ میں جدید آلات اور سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں جن میں آکسیجن سلینڈر، نیبولائزر مشین، پلس آکسی میٹر، ایمبو بیگ، گلوکومیٹر بمعہ شوگر اسٹرپس شامل ہیں۔ ملیریا اور ڈینگی ٹیسٹنگ کٹس بھی دستیاب ہیں جبکہ ٹیسٹنگ کے لیے ملیریا سپروائزر کی خدمات بھی حاصل ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے مزید بتایا کہ متاثرین کو محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے کیمپ میں ایکوا ٹیبس بھی تقسیم کی جارہی ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات