Live Updates

سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن کل رات 10 بجے تک معطل

اتوار 31 اگست 2025 21:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)سیلابی صورت حال کے باعث سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن (آج)پیر کی رات 10 بجے تک معطل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کے مطابق انٹرنیشنل ایئر پورٹ فلائٹ آپریشن معطلی کا باقاعدہ نوٹم جاری کر دیا گیا ہے، سیلابی پانی کا جنوبی اطراف سے ایئر پورٹ کی جانب رخ ہے۔ایئر پورٹ کے جنوبی حصے کی جانب سیلابی پانی حفاظتی بند عبور کر کے داخل ہوا، ایئر پورٹ ٹرمینل بلڈنگ پارکنگ، رن وے سمیت زیادہ تر مرکزی حصہ محفوظ ہے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :