رواں ہفتے کراچی میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں

آئندہ چند روز تک شہر کا موسم مرطوب، سمندری ہوائیں بحال رہیں گی،محکمہ موسمات

اتوار 31 اگست 2025 22:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ رواں ہفتے کراچی میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم آئندہ چند روز تک شہر کا موسم مرطوب، سمندری ہوائیں بحال رہیں گی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود، موسم مرطوب رہیگا جبکہ شہر میں صبح ورات کے اوقات میں بوندا باندی متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ رواں ہفتے کراچی میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم آئندہ چند روز تک شہر کا موسم مرطوب، سمندری ہوائیں بحال رہیں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت 27.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد، 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھیں۔

متعلقہ عنوان :