ضلعی انتظامیہ نے چھ ستمبر یوم دفاع تقریبات کے شاندارانعقادکیلئے تیاریاں شروع کردی

اتوار 31 اگست 2025 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ نے چھ ستمبر یوم دفاع تقریبات کے شاندارانعقادکیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں، اس سلسلے میں محکمہ تعلیم قلات سمیت دیگر تمام انتظامی محکموں کو تقریبات سے متعلق مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر آفس قلات کیجانب سے جاری کردہ بیان میں ایس پی قلات کو بھی یوم دفاع کی تقریبات اور سیکیورٹی پلان سے متعلق احکامات جاری کردی گئی ہیں، ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ کا کہنا ہے کہ یوم دفاع کی تقریبات قومی وقاراور جوش وجذبے سے منانے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :