Live Updates

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی متاثرہ افراد کو بروقت اور معیاری طبی امداد فراہم کر رہی ہے، ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری

پیر 1 ستمبر 2025 13:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سیالکوٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پکا گڑھا میں قائم فلڈ ریلیف میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کیمپ میں دستیاب سہولیات اور عوام کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

دورہ کے دوران مریضوں کی سہولت کے لیےلاجسٹک سمیت تمام انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔

ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے کیمپ انچارج کو ہدایت کی کہ سیلاب متاثرین کو زیادہ سے زیادہ بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کی صحت کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ متاثرہ عوام کو بروقت اور معیاری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :