تیز رفتار موٹر سائیکل اور لوڈر رکشہ میں تصادم، حادثہ میں خاتون جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت 2افراد زخمی

پیر 1 ستمبر 2025 14:55

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)بچیکی رود نزد مانہ ٹبہ سٹاپ تیز رفتار موٹر سائیکل اور لوڈر رکشہ میں تصادم ہوا، اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ وہاں پر پہنچا، حادثہ میں خاتون جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت 2 افراد زخمی،ریسکیو عملہ نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا،زخمیوں میں 40 سالہ زاہدہ اور 48 سالہ نذیر شامل ہیں ،حادثہ میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 70 سالہ لطیفاں بی بی کے نام سے ہوئی۔

متعلقہ عنوان :