حضرو، رنگو پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتارکر کے تین کلو سے زائد چرس برآمد کر لی

پیر 1 ستمبر 2025 15:37

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) حال میں تھانہ رنگو میں تعینات ہونے والے ایس ایچ او ملک احسان کی کارروائی تین منشیات فروشوں سے ایک تین کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ڈی پی او اٹک نے جو ذمہ داری مجھے سونپی ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا شریف لوگوں کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں تھانہ رنگو کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے عوام کے تعاون سے ہی جرائم پر قابو پایا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار مواربن خان کی زیر قیادت اٹک پولیس کی معاشرتی برائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں رنگو پولیس نے تین کلو چرس برامد کرلی اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ رنگو ملک احسان نے کہا کہ تھانہ رنگو کے عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے پولیس گشت کو بہتر بنایا جا جائے گا تھانہ رنگو میں تعینات تمام ملازمین کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے تھانے میں شریف شہریوں کو عزت ملے گی جبکہ جرائم پیشہ افراد سے کوئی رعایت نہیں ہوگی انہوں نے کہا علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف بھی کاروائیاں شروع کر دی گئیں ہیں نوجوان نسل کو منشیات میں مبتلا کرنے والے مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں عوام منشیات فروشوں کے حوالے سے پولیس کو اطلاع دیں پولیس ایسے سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرئے گی عوامی حلقوں نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں شروع کرنے اور تھانہ رنگو میں بطور ایس ایچ او تھانہ رنگو تعیناتی پر ان کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :