کارساز حادثہ،ملزمہ نتاشا کے خلاف امتناع منشیات کیس میں فرد جرم عائد

پیر 1 ستمبر 2025 17:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نیکارساز حادثے کی ملزمہ نتاشا کے خلاف امتناع منشیات کے مقدمے می ملزمہ پر فرد جرم عائد کردی،ملزمہ نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

کراچی کی مقامی عدالت میں کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشا کو پیش کیا گیا، عدالت نے تفتیشی افسر اور استغاثہ کے گواہان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 13 ستمبرتک ملتوی کردی۔ملزمہ کے وکیل نے ٹرائل کے دوران حاضری سیاستثنیٰ کی درخواست دائر کررکھی تھی، جس پر عدالت نے پراسیکیوٹر سے تین ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔ملزمہ نتاشہ کے خلاف امتناع منشیات کایہ مقدمہ سرکارکی مدعیت میں تھانہ بہادرآبادمیں درج کیاگیا تھا۔