یونیورسٹی آف ہری پور کی جانب سے فیکلٹی ڈویلپمنٹ ٹریننگ پروگرام کے تحت اساتذہ کیلئے کمیونیکیشن سکلز پر مشتمل سیشن کا اہتمام

پیر 1 ستمبر 2025 17:37

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) یونیورسٹی آف ہری پور نے فیکلٹی ڈویلپمنٹ ٹریننگ پروگرام کے تحت اساتذہ کیلئے کمیونیکیشن سکلز پر مشتمل ایک سیشن کا اہتمام کیا۔ یونیورسٹی آف ہری پور نے فیکلٹی ڈویلپمنٹ ٹریننگ پروگرام کو اپنے پانچویں سیشن کے کامیاب انعقاد کے ساتھ آگے بڑھایا جس کا عنوان ”امپاورنگ ایجوکیٹرز : پروفیشنلزم، پیڈا گوجی اور اعلیٰ تعلیم میں تحقیق کو بڑھانا“ ہے۔

یہ پروگرام ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سیل کی طرف سے ڈین فیکلٹی آف بائیولوجیکل اینڈ بائیو میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عزیز اﷲ ڈین کی سربراہی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر ناصر جمال خٹک وائس چانسلر یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر مظفرآباد نے یونیورسٹی ٹیچرز کیلئے کمیونیکیشن سکلز کے موضوع پر دیا۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر خٹک نے اس بات پر زور دیا کہ اعلیٰ تعلیم میں کامیاب تدریس اور سیکھنے کی بنیاد موثر ابلاغ ہے، طلباءکے درمیان بہتر تفہیم، تعامل اور تنقیدی سوچ کو پروان چڑھانے کیلئے یونیورسٹی کے اساتذہ کو واضح، دلچسپ اور طالب علم پر مبنی مواصلاتی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، اس نے زبانی، غیر زبانی، اور ڈیجیٹل کمیونیکیشن کی مہارتوں کو بہتر بنانے کیلئے عملی تکنیکوں کا بھی اشتراک کیا ،جو کلاس روم کی مصروفیت کو بڑھاتی ہیں اور استاد اور طالب علم کے تعلقات کو مضبوط کرتی ہیں۔

انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ مضبوط مواصلاتی مہارتیں نہ صرف علمی ترسیل کیلئے ضروری ہیں بلکہ تحقیقی پھیلائو، تعاون اور فیکلٹی ممبران کی پیشہ ورانہ ترقی کیلئے بھی ضروری ہیں۔ سیشن نے شرکاءکو قابل عمل بصیرت اور عملی ٹولز فراہم کئے تاکہ ان کے تدریسی طریقہ کار کو بہتر بنایا جا سکے اور سیکھنے کے مزید جامع، متعامل اور اثر انگیز ماحول پیدا کیا جا سکے۔ فیکلٹی ڈویلپمنٹ ٹریننگ پروگرام آئندہ سیشنز کے ساتھ جاری رہے گا جس میں اعلیٰ تدریسی، تحقیقی صلاحیتوں اور قائدانہ صلاحیتوں پر توجہ دی جائے گی جس سے یونیورسٹی آف ہری پور کے فیکلٹی ایکسیلنس اور صلاحیت کی تعمیر کے عزم کو مزید تقویت ملے گی۔