بارکھان میں ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سردار کھیتران

پیر 1 ستمبر 2025 18:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ /واسا سردارعبدالرحمن کھیتران نے کہاہے کہ بارکھان میں ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، میرے حلقہ انتخاب کے عوام کیساتھ الیکشن میں کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنایاجارہاہے ،ضلع میں بہترین انفراسٹرکچر کے منصوبوں سے عوام کو سہولیات میسر ہونگی ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ بارکھان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کررہاہوں ،اس سلسلے میں میر ایوب خان کھیتران نے ناہڑ کوٹ روڈ پہ تعمیر ہونے والے پل کا دورہ کیا اور تفصیلات سے آگاہ کیا۔پل کے تعمیر میں معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے اور ان منصوبوں کی تکمیل سے عوامی مسائل میں نمایاں کمی آئے گی۔اس پل سے لہمہ زیرین، ناہڑ کوٹ ، وٹاکڑی ، گانمبرگ اور کچھی کے علاقے کے لوگ باآسانی بارشوں میں بھی سفر کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :