سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں معرکہ حق کرکٹ ٹورنامنٹ، سوشل سائنسز فیکلٹی کی ٹیم چیمپئن قرار

پیر 1 ستمبر 2025 22:45

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں معرکہ حق کرکٹ ٹورنامنٹ، سوشل سائنسز ..
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس کے زیر اہتمام انٹرفیکلٹی معرکہ حق کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل سوشل سائنسز فیکلٹی نے اپنے نام کر لیا، سوشل سائنسز فیکلٹی کی قادربخش الیون نے سافٹ ویئر انجنیئرنگ کی عامر ہنگورو الیون کو 53 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

پیر کو کھیلے گئے فائنل میچ میں سوشل سائنسز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 123 رنز بنائے۔ بیٹسمین سجاد بروہی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے چار چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 57 رنز اسکور کیے۔ جواب میں سافٹ ویئر انجنیئرنگ کی ٹیم صرف 70 رنز بنا سکی۔ میچ کے اختتام پر وائس چانسلر سندھ زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر الطاف علی سیال نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ طلبہ میں ٹیم ورک، محنت اور نظم و ضبط کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں طلبہ کی شخصیت سازی اور جسمانی و ذہنی نشوونما کے لیے ناگزیر ہیں۔ ڈائریکٹر اسپورٹس انوار حسین خانزادہ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں یونیورسٹی کی مختلف فیکلٹیز کی ٹیموں نے حصہ لیا اور مقابلے اگست کے پہلے ہفتے سے جاری تھے۔ تقریب میں ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز ڈاکٹر اعجاز علی کھونہارو، ڈاکٹر ظہیر الدین میرانی، ڈاکٹر غلام مجتبیٰ خشک، ڈاکٹر ویلورام، ڈاکٹر محمد حنیف لاکھو، ڈاکٹر راجیش، ڈاکٹر رحیم بخش وسطڑو سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :