آئی سی سی نے ویمن ورلڈ کپ کے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کر دیا

پیر 1 ستمبر 2025 22:57

آئی سی سی نے ویمن ورلڈ کپ کے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)آئی سی سی نے ویمن ورلڈکپ کے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔آئی سی سی کے مطابق اب خواتین کے عالمی مقابلوں میں انعامی رقم میں 297 فیصد اضافہ کیا گیا ہے،ویمن ورلڈکپ کیلئے 13 اعشاریہ 88 ملین ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے،2022ء میں ویمن ورلڈکپ کی انعامی رقم 3 اعشاریہ 5 ملین ڈالر رکھی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کو 4 اعشاریہ 48 ملین ڈالرانعام ملے گا جبکہ گزشتہ ورلڈکپ میں انعام 1 اعشاریہ 32 ملین ڈالر تھا۔ورلڈکپ کی رنر اپ ٹیم کو 2 اعشاریہ 24 سیمی فائنل ہارنے والی ٹیم کو 1 اعشاریہ 12 ملین ڈالر ملیں گے۔ویمن ورلڈکپ ٹیم میں شریک ہر ٹیم کو 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی رقم ملے گی۔ گروپ اسٹیج کے ہر میچ کی جیت کی صورت میں 34 ہزار 314 ڈالر کا انعام ہے۔پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر7 لاکھ جبکہ ساتویں اور آٹھویں پوزیشن پر 2 لاکھ 80 ہزار ڈالر ملیں گے۔آئی سی سی ویمن ون ڈے ورلڈکپ 30 ستمبر سے بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔