Live Updates

آصف علی کا بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان

جارح مزاج بلے باز نے پاکستان کی جانب سے 21 ون ڈے اور 58 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں شرکت کی

muhammad ali محمد علی پیر 1 ستمبر 2025 23:20

آصف علی کا بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 ستمبر2025ء) جارح مزاج بلے باز آصف علی کا بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو کئی اہم میچز میں اپنی جارحانہ اننگز کی بدولت یادگار فتوحات دلوانے والے قومی کرکٹر آصف علی نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے پاکستانی شائقین کرکٹ کو حیران کر دیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اور جارح مزاج بلے باز آصف علی نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے جاری اپنے بیان میں آصف علی نے کہا کہ وہ تمام مداحوں، ٹیم کے ساتھیوں اور کوچز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہر مشکل اور آسان وقت میں ان کا ساتھ دیا اور حوصلہ افزائی کی۔ اپنے اہل خانہ اور قریبی دوستوں کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے آصف علی نے کہا کہ انہوں نے ہر لمحہ ان کا حوصلہ بڑھایا، چاہے وہ خوشیوں کے لمحات ہوں یا غم کے، خاص طور پر اُس مشکل وقت میں جب ورلڈکپ کے دوران ان کی بیٹی کا انتقال ہوا۔

(جاری ہے)

انہی لوگوں کی دعاؤں اور محبت نے انہیں ہمت دی اور آگے بڑھنے کا حوصلہ بخشا۔ آصف علی نے کہا کہ اگرچہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو رہے ہیں لیکن ان شاء اللہ وہ ڈومیسٹک اور لیگ کرکٹ میں کھیل کا حصہ بننا جاری رکھیں گے۔ یاد رہے کہ آصف علی نے بین الاقوامی کرکٹ میں 21 ون ڈے اور 58 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ بین الاقوامی کرکٹ میں وہ آخری مرتبہ 2023 میں پاکستان کی جانب سے میدان میں اترے۔ جبکہ پاکستان سپر لیگ میں بھی آصف علی اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر کے اسے چیمپئن بنوانے میں اہم کردار ادا کر چکے ۔
                                  
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات