عظیم الشان محسن انسانیتؐ کانفرنس 2 ستمبر منگل کو ہو گی

پیر 1 ستمبر 2025 19:27

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) سیالکوٹ میں عظیم الشان محسن انسانیتؐ کانفرنس 2 ستمبر منگل کو ہو گی۔

(جاری ہے)

ادارۃ المصطفےٰ انٹرنیشنل (حلقہ سیالکوٹ) کے مطابق ایمن آباد روڈ سیالکوٹ پر واقع قصر اقبال مارکی میں ہونے والی یہ عظیم الشان محسن انسانیت ﷺ کانفرنس بعد از نماز عشاء ہو گی جس میں خصوصی خطاب عالمی مبلغ اسلام امیر اعلیٰ ادارۃ المصطفےٰ انٹرنیشنل پیر زادہ محمد ثاقب رضا مصطفائی کریں گے۔ کانفرنس میں خواتین کے لیے پردے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :