Live Updates

سوشل ویلفیئر کے ساتھ رجسٹرڈ 302این جی اوز کی سیلاب متاثرین کے لئے بڑے پیمانے پر ریلیف سرگرمیاں

پیر 1 ستمبر 2025 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ کی قیادت میں سوشل ویلفیئر کے ساتھ رجسٹرڈ 302 این جی اوز نے صرف ایک دن میں سیلاب متاثرین کے لئے بڑے پیمانے پر ریلیف سرگرمیاں سرانجام دیں۔صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ کے مطابق 31اگست کو صوبے بھر میں 210این جی اوز نے سیلاب زدگان کو راشن، علاج اور دیگر سہولیات فراہم کیں۔

فیصل آباد ڈویژن میں 6363راشن بیگز تقسیم ہوئے اور 150مریضوں کا علاج کیا گیا۔ گوجرانوالہ ڈویژن میں 12762راشن بیگز اور 700کپڑوں کے جوڑے مستحقین تک پہنچائے گئے۔ ملتان ڈویژن میں 735راشن بیگز تقسیم ہوئے جبکہ 405مریضوں کا علاج کیا گیا۔ ساہیوال ڈویژن میں 9متاثرہ گھروں کی بحالی کے لئے فی گھر 1 لاکھ 75ہزار روپے کی مالی امداد دی گئی۔

(جاری ہے)

لاہور ڈویژن میں ایک ہی دن میں 5592راشن بیگز تقسیم ہوئے اور 245مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کی گئی۔

پنجاب بھر میں 9132راشن بیگز، 52کارٹنز ادویات فراہم کیے گئے جبکہ 395مریضوں کا علاج ہوا۔ اس کے ساتھ ساتھ رجسٹرڈ این جی اوز نے خیبرپختونخوا کے زلزلہ متاثرین کو بھی 10ہزار فکس ریٹ کے مطابق امدادی رقوم فراہم کیں۔سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ متاثرین کی بحالی کے لئے ریلیف سرگرمیاں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر تسلسل سے جاری رہیں گی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات