Live Updates

کمشنر ڈیرہ غازی خان کا پنجند ہیڈ ورکس کا دورہ، سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامات کا جائزہ

پیر 1 ستمبر 2025 20:50

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) کمشنر ڈیرہ غازی خان اشفاق احمد چوہدری نے تحصیل علی پور اور ضلع مظفرگڑھ میں واقع پنجند ہیڈ ورکس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف انجینئر ایریگیشن ڈی جی خان رانا ذوالفقار ولی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مظفرگڑھ عوید ارشاد بھٹی، اسسٹنٹ کمشنر علی پور اور ریسکیو 1122 کا عملہ بھی موجود تھا۔

کمشنر نے چندر بھان فلڈ بند سمیت دیگر حفاظتی بندوں کی مضبوطی اور مرمتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور موقع پر افسران کو ہدایت کی کہ سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کام میں کسی قسم کی سستی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ وہ سیلابی صورتحال کے دوران کسی بھی ہنگامی حالت کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف انجینئر ایریگیشن رانا ذوالفقار علی نے کمشنر کو ہیڈ پنجند پر دریائے ستلج اور دریائے چناب کے سیلابی ریلوں کی آمد و اخراج کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ہیڈ پنجند پر اریگیشن عملہ 24 گھنٹے الرٹ ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل دینے کے لیے تیار ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :