قتل مقدمہ میں مجرم کو دو بار سزائے موت کاحکم

پیر 1 ستمبر 2025 21:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) شجاع آباد کی سیشن عدالت نے دوہرے قتل مقدمے میں مجرم کو دوبار سزائے موت کاحکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج شجاع آباد نے ٹرائل مکمل ہونے پر قتل مقدمے کا فیصلہ سنایا۔معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم طاہر حسین کو دو بار سزائے موت کا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ مجرم مقتولین کے ورثاء کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ کے طور پر بھی ادا کرے گا ۔

سال 2022میں مجرم طاہر حسین نے شجاع آباد کے علاقہ مرید ٹاؤن میں اپنے بیٹے محمد طاہر اور بیٹی حجاب طاہر کو ناحق قتل کردیا تھا۔ملزم طاہر حسین سے اختلاف پر اس کی بیوی نے اس کے خلاف فیملی کورٹ میں دعویٰ تنسیخ نکاح دائر کیا ہوا تھا،جس پر ملزم طاہر حسین کو شدید رنج تھااوراس نے قتل کرنے کی غرض سےاپنی بیوی پر سیدھے فائر کر کے شدید مضروب کیا ہے اور سائلہ کے بیٹے محمد بن طاہر اور بیٹی حجاب طاہر کو بھی ناحق قتل کردیا تھا۔

(جاری ہے)

جس پر پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نےوقوعہ کا مقدمہ 444/22 بجرم 302/324/337 درج کر کے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کی۔پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ تفتیش مکمل کر کے چالان عدالت میں پیش کیا تھا۔جس پر معزز عدالت کی طرف سے مجرم کو دوبار سزائے موت کی سزا سنائی گئی۔