jدفتر محتسب پنجاب کو عالمی معیار کی ISO سرٹیفکیٹ مل گیا

ر*دفتر محتسب پنجاب نے ISO 9001:2015 سرٹیفکیشن حاصل کر کے اہم سنگِ میل عبور کیا

پیر 1 ستمبر 2025 21:30

{لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 ستمبر2025ء)دفتر محتسب پنجاب نے بین الاقوامی معیار کی حامل ISO 9001:2015 کوالٹی مینجمنٹ سسٹم (QMS) سرٹیفکیشن حاصل کر کے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا۔ یہ کامیابی ادارے کی شفافیت، اعلیٰ کارکردگی اور سروس ڈلیوری میں مسلسل بہتری کی عکاس ہے۔ISO 9001:2015 ایک عالمی سطح پر تسلیم شدہ معیار ہے جو اداروں کو نظم و نسق، خدمات کی فراہمی، صارفین کے اطمینان اور پائیدار بہتری کے اصول فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

سرٹیفکیشن کے لیے دفتر محتسب نے جامع مرحلہ وار عمل مکمل کیا، جس میں گیپ انیلسز، معیار کے مطابق نئے نظام کا نفاذ، اندرونی آڈٹ، مستند ادارے کی جانب سے سرٹیفکیشن آڈٹ اور بعد ازاں باقاعدہ نگرانی کے آڈٹس شامل تھے۔اس کامیابی کے نتیجے میں ادارے کو متعدد فوائد حاصل ہوں گے، جن میں بین الاقوامی ساکھ میں اضافہ، انتظامی شفافیت، تیز اور مؤثر سروس ڈلیوری، عوامی اعتماد میں اضافہ اور دیگر اداروں کے مقابلے میں نمایاں برتری شامل ہے۔دفتر محتسب پنجاب کا ISO 9001:2015 سرٹیفائیڈ ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ ادارہ عوامی خدمات کی فراہمی میں نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی معیارات پر بھی پورا اُتر رہا ہی

متعلقہ عنوان :