Live Updates

ٰسمبڑیال،مرکزی جمعیت اہلحدیث سیلاب زدگان کی بھر پور امداد فراہم کررہی ہے،مولانا عبدالحفیظ مظہر

پیر 1 ستمبر 2025 22:25

aسمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 ستمبر2025ء)امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع سیالکوٹ مولانا عبدالحفیظ مظہر نے کہا ہے کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث سیلاب زدگان کی بھر پور امداد فراہم کررہی ہے ،مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رضا کار شہریوں ، بچوں ،خواتین اورمتاثرہ خاندانوں کے مال مویشیوں کو متاثرہ علاقوں سے ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے سمیت ان کی رہائش اورکھانے کے انتظامات کررہے ہیں اس کے علاوہ ایسے علاقوں اوردیہات جو کہ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں ان علاقوں ،دیہاتوں میں گھر گھر جا کر راشن اورپکا پکایا کھانابھی تقسیم کیا جارہا ہے ،ان خیالات کااظہارانہوںنے سمبڑیا ل تحصیل کے متاثرہ دیہاتوں میں راشن پیکج تقسیم کرنے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا نیز ان کا مزید کہنا تھا کہ انسانیت کی خدمت کرنا مرکزی جمعیت اہلحدیث کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اوراس کے لیے مرکزی جمعیت اہلحدیث ہر فورم پر تعاون اورامداد کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :