Live Updates

سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کامعروف صوفی بزرگ حضرت میاں میر کے دو روزہ سالانہ عرس کا افتتاح

پیر 1 ستمبر 2025 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) معروف صوفی بزرگ حضرت میاں میر کے 402ویں دو روزہ سالانہ عرس کا افتتاح سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے دیگر عمائدین و شخصیات کے ہمراہ کردیا۔سالانہ عرس کے سلسلہ میں "حضرت میاں میر بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس"کا خصوصی اہتمام کیا گیا ۔پارلیمانی سیکرٹری ملک محمد وحید نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوفیا کرام کی خانقاہیں خدمت خلق کا سب سے بڑیادارے ہیں،موجودہ سیلابی صورتحال میں متاثرین کیلئے خانقاہوں کے دروازے کھولنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت میاں میر امن کے علمبردار اور انسان دوستی کے امین تھے۔ ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کہا کہ حضرت میاں میر نے خطے میں باہمی رواداری کو فروغ دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت متاثرہ بستیوں کو سیلابی پانی سے محفوظ رکھنے کیلئے پوری طرح مستعد ہے۔ کانفرنس میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر ، سیکرٹری ایکسائز مسعود مختار، ڈی جی اوقاف خالد محمود سندھو، ڈائریکٹر ایڈ من محمد شاکر اور چیئرمین امورِ مذہبیہ کمیٹی صاحبزادہ محمد شہزاد سلطان سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔حضرت میاں میر کے سالانہ عرس پر زائرین کی کثیر تعداد میں شر یک ہوئی۔ اس موقع پر قومی یکجہتی ،ملکی سلامتی اور سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات