اعلی پولیس حکام کا زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں چائینیز سٹوڈنٹس کےہاسٹل کا وزٹ ،سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا

پیر 1 ستمبر 2025 23:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) اعلی پولیس حکام کا زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں چائینیز سٹوڈنٹس کے ہاسٹل کا وزٹ ،سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد بشریٰ جمیل نےزرعی یونیورسٹی میں چائینیز سٹوڈنٹس کےہاسٹل کا وزٹ کیا۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سول لائن،انچارج فارن سیل و دیگر پولیس افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشنز بشریٰ جمیل نےہاسٹل میں موجود سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا۔ہاسٹل میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں،گارڈز کی موجودگی اور ایمر جنسی رسپانس سسٹم کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ سکیورٹی حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہاسٹل کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی اورجدید ٹیکنالوجی کے زریعے سیکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے۔چائینیزاور دیگر غیر ملکی طلباء کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے تاکہ وہ خود محفوظ محسوس کر سکیں۔ قانونی طور پر ملک میں موجود کسی بھی ملک کے شہریوں کی جان ومال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ۔