پولیس مقابلے میں دو ڈاکوؤں ہلاک اور ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا

پیر 1 ستمبر 2025 23:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) پولیس مقابلے میں دو ڈاکوؤں ہلاک اور ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر فیصل کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ میں دو ڈاکوؤں سجاد اور ذالفقار ہلاک ہوگئے جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ڈاکوؤں نے کانسٹیبل علی حسنین کو روک کو لوٹا اور واردات کے بعد فرار ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ پولیس نے تین ملزمان کو ناکہ پر روکا تاہم ملزمان نے فائرنگ کر دی ۔جوابی فائرنگ میں دو ڈاکوؤں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ زخمیوں کو ہسپتال سے منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہلاک ہوگئے۔ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت سجاد،اور ذوالفقار کے نام سے ہوئی۔سجاد 16 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا فرار ڈاکووں کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کرکےچھاپے مارے جارہے ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔