سیکرٹری ثقافت ڈاکٹر عبدالصمد کا معروف ادیب اور شاعر نذیر تبسم کے اچانک انتقال پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار

منگل 2 ستمبر 2025 03:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)سیکرٹری ثقافت، سیاحت و آثارِ قدیمہ ا ور عجائب گھر خیبرپختونخوا، ڈاکٹر عبدالصمد نے معروف ادیب اور شاعر نذیر تبسم کے اچانک انتقال پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ نذیر تبسم کل ایک مشاعرے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، جو ادبی دنیا کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

ڈاکٹر عبدالصمد نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ قوم ان کی ادبی خدمات اور منفرد اسلوب کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

(جاری ہے)

وہ پشاور کے نامور شاعر، محقق اور اردو ادب کے ممتاز استاد تھے، جنہوں نے اردو شاعری اور تحقیق میں نمایاں مقام حاصل کیا اور اپنے علمی و ادبی کام کے ذریعے اردو ادب کو گراں قدر سرمایہ فراہم کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں ڈائریکٹوریٹ آف کلچر، خیبرپختونخوا میں ان کی شعری بصیرت کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا، جبکہ تنظیمی اصلاحات کے بعد محکمہ ثقافت، سیاحت و آثارِ قدیمہ و عجائب گھر خیبرپختونخوا نے بھی ڈاکٹر نذیر تبسم کو اعلیٰ پروٹوکول دیا اور ان کی خدمات کو ہمیشہ خراجِ تحسین پیش کرتا رہے گا۔