بینک آف آزاد جموں و کشمیر پنشن لینے والے بزرگ پنشنرز دوسرے دن بھی خالی ہاتھ واپس

منگل 2 ستمبر 2025 13:02

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)بینک آف آزاد جموں و کشمیر پنشن لینے والے بزرگ پنشنرز ، خواتین ، معذور پنشنرز دوسرے دن بھی خالی ہاتھ واپس گئے، یہ افسوس کا مقام ہے کہ ریاستی بنک میں اگر کسی سے بھی بات کی جائے تو درست جواب نہیں ملتا ، اور اکثر جھوٹ بولا جاتا ہے ، اکثر ان بینکوں میں بزرگ پنشنرز کی تلخی بھی ہوتی ہے ، ان خیالات کا اظہار آزادکشمیر پنشنرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر راجہ محمد ممتاز خان ، سید نذیر حسین شاہ ، قاضی محمد صدیق، مظفر منہاس ، عبدالحمید اعوان، شیخ جہانزیب اور دیگر نے میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ کشمیر بنک میں اس قبل بھی ہر ماہ بزرگوں کو وقت پر پنشن نہیں ملتی رہی ، ایسے میں حکومت آزادکشمیر کے وزیر خزانہ کو نوٹس لینا چاہیے ، ہم وزیراعظم آزادکشمیر سے بھی یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ بنک میں جو شکایات بزرگ پنشنرز کو ہیں اس کا ازالہ کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ اگرآئندہ ایسا رویہ بزرگوں کے ساتھ کیا گیا تو احتجاج کیا جائے گا۔