آشنا سے مل کر خاوند کو قتل کرنے وال بیوی سمیت دو ملزمان گرفتار

منگل 2 ستمبر 2025 13:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) اسلام آباد کے تھانہ سمبل کی پولیس اور ہومی سائیڈ یونٹ نے آشنا سے مل کر شوہر کو قتل کرنے والی ملزمہ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نےقتل میں ملوث ملزمان مسماۃ شاہین بی بی عرف مسکان اور عابد علی کوگرفتار کرلیا۔ملزمان نے تھانہ سمبل کی حدود میں تیز دھار آلہ سے وار کرکے تنویر انجم کوقتل کر دیا تھا۔ایس پی صدر زون کی زیر نگرانی پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور سائنسی انداز میں تفتیش کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا۔

متعلقہ عنوان :