Live Updates

سرگودھا کے نواح میں متاثرین کی بحالی کا کام تیزی سے جاری

منگل 2 ستمبر 2025 13:59

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)اتحاد علما ضلع سرگودھا نے سیلابی صورتحال میں متاثرین کے ریلیف انتظامات و اقدامات پر ڈویژنل و حکومت پنجاب،ضلعی انتظامیہ اور محکموں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔جن کی کاوشوں سے سرگودھا کے نواح میں متاثرین کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

اتحاد علما کے صدر مولانا نگاہ مصطفے،کنونیئر قاری عبد الوحید،نائب صدور شیخ سعید اختر کوہلی،میاں طاہرمحمود، جنرل سیکرٹری ملک ضیا الحق،سیکرٹری نشر واشاعت شیخ نعیم طاہر،جوائنٹ سیکرٹری چوہدری امتیاز اور دیگر نے سیلابی صورتحال میں متاثرین کے بہترین ریلیف انتظامات و اقدامات پر حکومت پنجاب، ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ اور محکموں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جن کی کاوشوں سے سرگودھا کے نواح میں متاثرین کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

ان رہنماں کا کہنا تھا کہ صورتحال میں شہریوں، مختلف تنظیموں،شہری دفاع اور سول سوسائٹیز نے کردار ادا کیا وہ قابل ستائش ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات