Live Updates

لیسکو ہیڈکوارٹر میں فنکشنل ہیڈز کا اجلاس،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی، سیفٹی اقدامات اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

منگل 2 ستمبر 2025 15:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) لیسکو ہیڈکوارٹر میں چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی زیرِ صدارت منگل کے روز یہاں فنکشنل ہیڈز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کمپنی کے تمام اہم امور، کارکردگی اور مستقبل کے اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔چیف ایگزیکٹو لیسکو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لیسکو کے افسران اور ٹیمیں ہائی الرٹ ہیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی ہے جبکہ سیلابی پانی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے باقی متاثرہ علاقوں میں جلد بجلی بحالی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لیسکو میں بجلی چوری کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے کارروائیاں جاری رہیں گی۔ لائن سٹاف اور عوام کی جان کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے ہر ملازم سیفٹی اصولوں پر مکمل عمل کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی کی کارکردگی بہتر بنانے اور صارفین کو معیاری سروس فراہم کرنے کے لئے تمام شعبہ جات کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی تاکہ صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے ساتھ ان کی شکایات کا بروقت ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔اجلاس میں اعجاز بھٹی ڈائریکٹر آپریشنز،عباس علی ڈائریکٹر کسٹمر سروسز،محمد جعفر مرتضی سمیت دیگرافسران نے شرکت کی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :