Live Updates

چیچہ وطنی، ڈویژنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال کی زیر نگرانی متاثرہ کسانوں میں چارہ تقسیم کیا گیا

منگل 2 ستمبر 2025 15:47

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) ڈائریکٹر زراعت ساہیوال چوہدری شہباز اختر اور ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر رانا عبدالرؤف نے کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل اور ڈپٹی کمشنر شاہد محمود کی زیر نگرانی تحصیل چیچہ وطنی کے گورنمنٹ ہائی سکول شیخ طیب میں سیلاب سے متاثرہ کسانوں میں چارہ تقسیم کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر طاہر جاوید بھی موجود تھے۔

انہوں نے بتایا کہ جانوروں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سبز چارہ کی فراہمی کا عمل تسلسل سے جاری ہے تاکہ کسانوں کے معاشی نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں کسانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری انتظامیہ اور متعلقہ محکمے سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات