Live Updates

خانیوال ،بریگیڈئیر عبدالستار اورڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے گورنمنٹ ہائی سکول فاضل شاہ ریلیف کیمپ میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی

منگل 2 ستمبر 2025 16:01

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) بریگیڈئیر عبدالستار اورڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے فاضل شاہ کا دورہ کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خالد عباس سیال، اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا رانا عامر لیاقت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ بریگیڈئیر عبدالستار اورڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کو سیلاب متاثرین کو فراہم کی جانیوالی سہولیات بارے بریفنگ دی گئی ۔

بریگیڈئیر عبدالستار اورڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے گورنمنٹ ہائی سکول فاضل شاہ ریلیف کیمپ میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اورخوراک، پانی ،بستر اور طبی سہولیات بارے دریافت کیا جس پر سیلاب متاثرین نے سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار او ر شکریہ ادا کیا۔بریگیڈئیر عبدالستارنے کہا کہ مشکل وقت میں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں پاک فوج، ضلعی انتظامیہ ، پولیس ، ریسکیو دیگر محکمے ہمہ وقت سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے تیار ہیں، سیلاب متاثرین کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کو بنیادی سہولیات کی فراہمی جاری ہےسیلاب متاثرین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، فلڈ ریلیف کیمپس، کلینک آن وہیل فیلڈ میں موجود ہیں خوراک ،پانی اور طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات