علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں نئے داخلوں کی تاریخ میں 8ستمبر تک توسیع

منگل 2 ستمبر 2025 16:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ ملک کے ایک بیان کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2025میں پیش کئے گئے میٹرک، انٹر میڈیٹ، ٹیچر ٹرینگ پروگرامز اور ڈپلومہ/سرٹیفیکٹ کورسزکے نئے داخلوں میں 8ستمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ بی ایس(متبادل ایم ای)، ایسو سی ایٹ ڈگری (بی ای)، بی بی اے پروگرامزاور جاری طلبہ کی انرولمنٹ میں داخلہ جمع کروانے کی تاریخ میں 15ستمبر تک تو سیع کی دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :