
سی ڈی سی اورعارف حبیب کے درمیان راست ایگریگیٹر پرمعاہدہ
منگل 2 ستمبر 2025 16:46
(جاری ہے)
سرمایہ کار کے بینک اکائونٹ میں بطور بینفشری رجسٹرڈ ہونے کے بعدفنڈز براہِ راست بروکر کے کلائنٹ اکائونٹ میں ٹرانسفر کیے جاسکتے ہیں۔
یہ ٹرانزیکشنزرئیل ٹائم میں مکمل ہوتی ہیں اور چند منٹو ں میں فنڈز ٹریڈنگ کیلئے دستیاب ہوتے ہیں۔ اس موقع پر سی ڈی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بدیع الدین اکبرنے کہاکہ عارف حبیب لمیٹڈ سیکیوریٹیزکی راست ایگریگیٹرمیں شمولیت سرمایہ کاروں کے فنڈز کی منتقلی میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ یہ پلیٹ فارم پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے سیکیوریٹی کے ساتھ فوری اور بغیر کسی رکاوٹ کے ٹرانزیکشنز کی تکمیل کرتاہے۔ اس موقع پر عارف حبیب لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہدعلی حبیب نے کہاکہ سی ڈی سی کے ساتھ شراکت داری پر ہمیں فخر ہے یہ شراکت داری جدّت اور سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کی ہماری وابستگی سے ہم آہنگ ہے۔ راست کے ساتھ انضمام ہمار ے صارفین کو مزید سہولیات اور اعتمادفراہم کرے گا۔ اس موقع پر عارف حبیب لمیٹڈ کی ٹیم کو سی ڈی سی کے آسان کنیکٹ پراڈکٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی جو کیپٹل مارکیٹ میں KYCکو آسان بنانے کیلئے ڈیزائن کیا گیاہے۔ اس موقع پردونوں اداروں نے مارکیٹ تک رسائی میں اضافے اور سرمایہ کاروں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کیلئے مستقبل میں بھی مشترکہ طورپر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ عارف حبیب لمیٹڈ کی شمولیت، سی ڈی سی بروکرز انضمام میں ایک اوراضافہ ہے جس کا مقصد سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنااور ڈیجیٹل طورپر بااختیار بناناہے ۔ یہ پلیٹ فارم پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کے ایکو سسٹم پر اعتماد بڑھانے کیلئے ڈیزائن کیا گیاہے۔ اب تک محمد منیرمحمد احمد خانانی سیکوریٹیز،اے کے ڈی سیکیوریٹیز، چیس سیکیوریٹیز، ای کلیئر سروسز لمیٹڈ، زاہد لطیف خان سیکیوریٹیز اور اسٹینڈرڈ کیپٹل سیکیوریٹیز راست ایگریگیٹرمیںشامل ہوچکے ہیں اور مزید بروکریج ہاوسزکا بھی جلد شامل ہونے کے توقع ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 386,300 روپے پر مستحکم
-
سٹیٹ بینک کا شرح سود کو 11 فیصدکی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
-
کوہاٹ سیمنٹ کے سالانہ منافع میں 30.33 فیصد اضافہ
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 10.912 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، سٹیٹ بینک
-
سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے استحکام رہا،ادارہ شماریات
-
16ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4روپے 79 پیسے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں22روپے کلو کمی
-
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ،فی تولہ قیمت 3 لاکھ 86 ہزار 500 روپے ہوگئی
-
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے ریکو ڈک منصوبہ نئے دور میں داخل، منصوبے میں سرمایہ کاری اور فنانسنگ کی بڑی رکاوٹیں دور
-
برائلر گوشت کی قیمت میں ایک ماہ بعد تبدیلی ،4روپے کلو کمی
-
سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد معیشت کے تمام تخمینوں پر نظر ثانی کرنا ہو گی‘ خادم حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.