
انڈونیشیا ، حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کے بعد سینکڑوں افراد گرفتار ، 20 لاپتہ
منگل 2 ستمبر 2025 18:16
(جاری ہے)
ان افراد کو جاوا جزیرے پر واقع شہروں بنڈونگ اور ڈیپوک اور وسطی جکارتہ، مشرقی جکارتہ اور شمالی جکارتہ کے انتظامی اضلاع میں لاپتہ کیا گیا ہے۔
نیشنل پولیس نےلوگوں کے لاپتہ کیے جانے پر تبصرہ کے لیے درخواست کا فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔انٹارا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ 25 اگست سے جکارتہ میں 1,240 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔انڈونیشیا کی پارلیمنٹ کے باہر احتجاجی مظاہرین کی بڑی تعداد جمع ہونے کے بعد پیر کو دارالحکومت جکارتہ میں فوج تعینات کی گئی تھی تاہم کئی دوسرے شہروں میں بھی جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہو ئی ہیں۔ انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے احتجاجی مظاہروں میں شامل ہونے والے شہریوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بنڈونگ میں مظاہرین نے صوبائی کونسل کی عمارت پر مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے ۔ قبل ازیں پولیس نے یہاں ایک سڑک بلاک کرنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا۔مغربی جاوا پولیس کے ترجمان ہینڈرا روچمین نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ افسران کی مظاہرین کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں ۔مزید ہزاروں افراد نے سماٹرا جزیرے پر پیلمبنگ میں ریلی نکالی اور سیکڑوں نے بورنیو جزیرے پر بنجرماسین، جاوا کے یوگیاکارتا اور سولاویسی کے مکاسر میں الگ الگ جمع ہوئے۔سولاویسی جزیرے پر گورونٹالو شہر میں مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوئی جس میں پولیس نے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ گورونٹالو پولیس کے ترجمان ڈیسمونٹ ہرجیندرو نےصحافیوں کو بتایا کہ پولیس نے 11 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ہیومن رائٹس واچ کی ایشیا کی ڈپٹی ڈائریکٹر میناکشی گنگولی نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے احتجاج کو غداری یا دہشت گردی کی کارروائیوں قرار دے کر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے تشدد میں ملوث پولیس افسران سے تفتیش کا مطالبہ کیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو نے بھارتی کمپنی کو خام تیل کی فراہمی روک دی
-
برطانیہ کی ملکہ کمیلا کو سترہ سال کی عمر میں ٹرین میں سفر کے دوران جنسی طور پر ہراساں کیا گیا ، صحافی کا انکشاف
-
برطانیہ نے اے آئی سے لیس چند سیکنڈز میں دل کی بیماریاں شناخت کرنے والا جدید اسٹیتھو اسکوپ تیار کر لیا
-
افغانستان: زلزلے سے اموات کی تعداد 900 ہو گئی، افغان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی
-
افغانستان میں زلزلے سے اموات بڑھ کر 1124 ہو گئیں ، 3251 زخمی
-
دنیا بھر کے جوہری ری ایکٹرز نے 2024 میں 2667 ٹیراواٹ آور بجلی پیدا کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا ، ڈبلیو این اے
-
افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 900 ہو گئی، 8000 گھر تباہ
-
غزہ میں حاملہ خاتون سمیت 100 سے زائد فلسطینی شہید
-
ٹیسلا کی یورپ میں فروخت میں گراوٹ کا سلسلہ آٹھویں ماہ تک جا پہنچا
-
شام سے 14 برس بعد خام تیل کی پہلی کھیپ روانہ
-
عالمی منڈی میں سونے کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح 3,500 ڈالر فی اونس سے متجاوز
-
روس پر یورپی یونین کی سربراہ کے طیارے کا جی پی ایس سسٹم جام کرنے کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.