خیبرپختونخوااسمبلی میں اعلیٰ سرکاری افسران کی جانب سے ذاتی معلومات شیئرنہ کرنے پرسپیکرکااظہاربرہمی

منگل 2 ستمبر 2025 18:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) خیبرپختونخوااسمبلی میں اعلیٰ سرکاری افسران کی جانب سے ذاتی معلومات شیئرنہ کرنے پرسپیکرنے اظہاربرہمی کرتے ہوئے سوال قائمہ کمیٹی کے حوالے کردیا۔منگل کے روز وقفہ سوالات کے دوران ن لیگ کی رکن ثوبیہ شاہد نے کہاکہ سرکاری فلیٹس حقدارافسران کو نہیں مل رہے ہیں ،اعلیٰ افسران کی جانب سے سکیورٹی خطرات کے باعث پرسنل معلومات نہیں بتائی گئیں، میری معلومات کے مطابق یہ فلیٹس گریڈچودہ تاسولہ کے افسران کوالاٹ ہوئے ہیں ،پی پی رکن احمدکنڈی نے کہاکہ سرکاری افسران آفیشل گزیٹڈلوگ ہیں ہم نے ان سے کوئی پرسنل ڈیٹانہیں پوچھا ،اگروہ معلومات نہیں دینگے تواس پرباقاعدہ قانون موجود ہے ،سکیورٹی کے نام پرمعلومات شیئرنہ کرنا فیشن بن گیاہے ،پارلیمان کے تقدس کاخیال رکھناچاہیے، اس قسم کے جوابات کو اسمبلی سیکرٹریٹ کوبھی نظراندازکرناچاہئے ،سپیکر نے سوال کیاکہ کیاحکومت نے کوئی ایسااعلامیہ جاری کیاہے جس میں ڈیپارٹمنٹ کو پابند کیاگیاہوکہ جو فلیٹس انہوں نے الاٹ کئے ہیں وہ کلاسیفائیڈہیں؟ ڈیپارٹمنٹس مذاق نہ کریں ،چیف سیکرٹری،آئی جی،گورنراوروزیراعلیٰ کاگھرتوسارے پاکستان کو پتہ ہے اگراس قسم کی فضول باتوں اور الفاظ کیساتھ ایوان کا وقت ضائع کرینگے تو یہ صحیح نہیں ،صوبائی وزیرقانون آفتاب عالم نے جواب دیاکہ سوال میں مکانات نہیں بلکہ فلیٹس کی تفصیلات مانگی گئی ہیں ،اعلیٰ حکام کے گھروں پرسکیورٹی ہوتی ہے جبکہ افسران کے فلیٹس کی ذاتی معلومات سکیورٹی رسک کے زمرے میں آئے گا ۔

(جاری ہے)

سپیکرنے غیرتسلی بخش جواب پر سوال قائمہ کمیٹی کے حوالے کردیا۔