خیبرپختونخوااسمبلی اجلاس،سپیکر کی مسلم لیگ ن کے رکن جلال خان کو ایوان میں مسلسل بولنے پر سخت وارننگ

منگل 2 ستمبر 2025 18:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) خیبرپختونخوااسمبلی میں سپیکرنے مسلم لیگ ن کے رکن جلال خان کو ایوان میں مسلسل بولنے پرسخت وارننگ دیدی ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران جب ن لیگ کے رکن جلال خان وزراء کی عدم حاضری کی نشاندہی کررہے تھے ،تو سپیکرنے ان کو خبردارکیاکہ آپ کوبہت بڑاپرابلم ہے ٹھیک کرناپڑے گا ،اگر آپ خاموش نہیں رہینگے تو آپ کو ایوان سے باہر نکال دیاجائے گا،موقع ملنے پر جلال خان نے کہاکہ غیرحاضروزیرآبپاشی عاقب اللہ شریف انسان ہے لیکن وزراء کی غیرحاضری روایت بنتی جارہی ہے ،ان کی دلچسپی کیلئے سپیکررولنگ دیں توسب ٹھیک ہوجائے گا،سپیکرنے کہاکہ یہ جب بھی بات کرتے ہیں انکی لب کشائی سے ایوان کا ماحول خراب ہوجاتاہے ،آپ(جلال خان) چاہتے ہیں کہ آپ کو ایوان سے باہرنکال دیاجائے کیونکہ آپ کو اوپر سے آرڈرملاہوا ہے لیکن آپ کو ڈسپلن کے اندر لائینگے۔

متعلقہ عنوان :