Live Updates

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کندی کا ناروے میں مقیم پاکستانی کاروباری شخصیت چوہدری افضال سے ملاقات

بدھ 3 ستمبر 2025 17:00

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کندی کا ناروے میں مقیم پاکستانی کاروباری ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کندی نےناروے میں مقیم پاکستانی کاروباری شخصیت چوہدری افضال سے گورنر ہائوس پشاور میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق ملاقات میں خیبر پختون خواہ میں سیلاب متاثرین کے مسائل اور انکی بحالی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارے ملک کے سفیر ہیں انہوں نے کہا کہ درختوں کی بے دریغ کٹائی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے مہلک اثرات کے نتیجہ میں ایسے سانحات رونما ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی سیلاب سے متاثرین کی بحالی کے کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات