
8 فروری کو الیکشن لوٹ کر قائم کیا گیا مصنوعی نظام اب سسکیاں لے رہا ہے، سلمان اکرم راجا
بدھ 3 ستمبر 2025 17:29

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت اس وقت تباہ حالی کا شکار ہے، ڈالر کو مصنوعی طریقے سے روک دیا گیا ہے ، موجودہ حکومت کشکول لیکر دوروں پر ہیں، ملک میں گندم کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، چند ہفتوں میں زرعی اجناس کا زبردست افراط زر آئے گا، گزشتہ برس زرعی شعبے کو 2 کھرب کا نقصان ہوا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ منصوبہ سازوں کو کہتے ہیں کہ ہوش کے ناخن لو، اب بھی وقت ہے، قوم کو ساتھ لے کر چلو، سچ کو اپناو اور حقیقت کو سمجھو اور تسلیم کرو۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے 2 خطوط آئے ہیں، جو ایک داستان بیان کرتے ہیں کہ اس ملک میں عدلیہ کی حالت کیا ہے، کس طرح اعلیٰ عدلیہ کو مفلوج کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد جو عدلیہ پر حملہ ہوا ہے، اس نے اس ملک سے عدل وانصاف کا تصور ختم کردیا ہے، ایک آزاد عدلیہ کا تصور ختم کردیا ہے۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ پاکستان کو السیسی کا مصر بنادیا جائے گا، یا کوئی اور ملک جہاں کہتے ہیں جمہوریت نہیں اور معاشی ترقی ہوئی ہے تو پاکستان میں بھی جمہوریت کو دفن کریں گے اور معاشی ترقی حاصل کریں گے تو یہ خام خیالی ہے۔انہوںنے کہاکہ ڈکٹیٹر معاشی ترقی کی ضمانت نہیں ہوا کرتا، کتنے عیدی امین ہم نے دیکھیں جو اپنے ملکوں کو تباہ کرکے چلے گئے، ان کی اقوام آج ان کا نام لینے سے شرمندہ ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں ہر فوجی دور کو آپ دیکھیں، جہاں بلند وبانگ دعوے کیے گئے کہ اس قوم کو ڈنڈے کی ضرورت تھی اور اب ڈنڈہ بردار آگیا ہے، اب سب ٹھیک ہوجائے گا لیکن اس کے بعد ملک دو لخت ہوجاتا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج یہ کوشش ہے کہ اس ملک میں جمہوریت کا نام لینے والے نہ رہیں، گھروں پر حملے کیے جارہے ہیں، صحافیوں اور آزاد صحافت پر حملے کیے جارہے ہیں، لوگوں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش ہے لیکن سب ناکام ہورہا ہے، قوم آگے بڑھ رہی ہے اور جس جھوٹ کو ہم پر مسلط کیا ہے وہ ہم پر ظاہر ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان آج بھی جیل میں آپ لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے، ہم ایک ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جہاں معیشت انسان اور غریب دوست ہو، ایسی پالیسیاں نہ بنیں جس سے صرف سیٹھوں کا فائدہ ہو۔انہوں نے کہا کہ آج سندھ میں ایک خوف کا راج ہے، وہاں اگر کوئی خلاف بولتا ہے تو اس کا پانی بند کردیا جاتا ہے، میں خود وہاں کا دورہ کرکے آیا ہوں اور ہر کسی نے یہی بتایا کہ یہاں پانی کے بل بوتے پر سیاست ہوتی ہے، ہم نے اس ملک کو اگر ان زمینی خداؤں سے آزاد کرانا ہے تو ہمیں جمہوریت کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا اور آزادی اظہار کا ساتھ دینا ہوگا۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بلوچستان میں سردار اختر جان مینگل کے قافلے پر حملہ افسوسناک ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں، حملہ کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں، سردار اختر جان مینگل اور ماہ رنگ بلوچ پاکستانی ہے، اس طرح کی کاروائیاں کسی کو خاموش نہیں کرسکتی۔
مزید قومی خبریں
-
ْحافظ نعیم الرحمن کا محمود اچکزئی، اختر مینگل سے رابطہ، بم دھماکہ کی مذمت،خیریت دریافت کی
-
دہشت گردوں کو کسی صورت بلوچستان کے امن کو سبوتاڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان
-
سانحہ شاہوانی اسٹیڈیم کے سیریس زخمیوں کو ڈاکٹرز کی تجویز پر کراچی منتقل کیا جائے، سرفراز بگٹی
-
حکومت متاثرین سیلاب زدگان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
-
سفاری سن لے کاٹیجز اور اسکیم33کے مختلف علاقوں میں دس دن سے پانی کی فراہمی معطل
-
چیئرمین سینیٹ کا بی این پی کے جلسے پر خودکش حملے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار
-
زرعی اجناس کی بین الاقوامی تجارت میں سینیٹری اورفائیٹو سینیٹری قوانین پر عملدرآمد بنیادی اصول ہے، رانا تنویر حسین
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کندی کا ناروے میں مقیم پاکستانی کاروباری شخصیت چوہدری افضال سے ملاقات
-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ہلالِ احمر خیبرپختونخوا کے نومنتخب چیئرمین فرزند علی وزیر کی ملاقات
-
8 فروری کو الیکشن لوٹ کر قائم کیا گیا مصنوعی نظام اب سسکیاں لے رہا ہے، سلمان اکرم راجا
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرصدارت پاکستان انجمن ہلال احمرخیبرپختونخوا برانچ کا عمومی اجلاس
-
سکولوں سے باہرپاکستانی بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا قومی ترجیح ہے، ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی یونیسکو کے سربراہ سے ملاقات میں گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.