پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا افسر 20 ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

منگل 2 ستمبر 2025 19:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان نے سول جج مجسٹریٹ درجہ اول کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے سپریڈنٹ محمد سعید کو 20 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ کارروائی سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹر نوید انجم نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی کی خصوصی ہدایت پر کی۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم نے ایک ٹھیکیدار سے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ملتان کے پرانے سامان کی بولی دلوانے کے لیے رشوت وصول کی۔

(جاری ہے)

اینٹی کرپشن ٹیم نے ملزم کے قبضے سے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لیے ہیں جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ تمام بدعنوان اور کرپٹ عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا تاکہ انہیں نشان عبرت بنایا جا سکے۔

انہوں نے ریجنل ڈائریکٹرز کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی نے کہا کہ کرپشن فری پنجاب کے لیے عوام کا تعاون ناگزیر ہے، شہری بلا خوف کرپٹ عناصر کی نشاندہی کریں، بدعنوان افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :