Live Updates

sڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کی زیر صدارت اہم اجلاس

ڈی جی سپورٹس پنجاب کو تمام سپورٹس افسران نے اپنے اضلاع میں سیلاب اور سپورٹس کمپلیکس بارے بریفنگ دی )تمام سپورٹس افسران اپنے اسٹیشن پر موجود رہیں، سپورٹس افسران کو بہترین کارکردگی دکھانا ہوگی،ڈی جی سپورٹس پنجاب ‘صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی سربراہی میں سپورٹس کی ترقی کیلئے بہترین اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،خضرافضال چودھری

منگل 2 ستمبر 2025 19:25

cلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 ستمبر2025ء) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ہے، نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت اور ڈویژنل سپورٹس آفیسر لاہور تنویر شاہ نے شرکت کی جبکہ پنجاب کے تمام ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ سپورٹس افسران نے آن لائن شریک ہوئے ہیں، منگل کے روز ہونیوالے اجلاس میں سیلاب کے دوران سپورٹس کمپلیکس کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کو تمام سپورٹس افسران نے اپنے اضلاع میں سیلاب اور سپورٹس کمپلیکس بارے بریفنگ دی ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے ایریا کے سپورٹس کمپلیکس اور گراؤنڈز کی ہرممکن حفاظت یقینی بنائیں تمام سپورٹس افسران اپنے اسٹیشن پر موجود رہیں، سپورٹس افسران کو بہترین کارکردگی دکھانا ہوگی،کسی بھی انتظامی امور میں غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا،ڈی جی سپورٹس پنجاب نے مزید کہا ہے کہ صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی سربراہی میں سپورٹس کی ترقی کیلئے بہترین اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :