بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کا ہسپتالوں کی فزیکل ویری فکیشن کا جائزہ

منگل 2 ستمبر 2025 19:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن نے قائم الشافی ہسپتال کا دورہ کر کے رجسٹریشن کی فزیکل ویری فکیشن، اورینٹیشن اور فیلڈ مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔اس سے قبل بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے 10ہسپتالوں کی ویری فکیشن کا عمل مکمل کرلیاگیاہے ، الشافی ہسپتال کو پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن کی جانب سے نامزد کیا گیا تھا۔

دورہ کے موقع پر ڈاکٹر فاریہ شاہ نے ہسپتال انتظامیہ اور عملے کے ساتھ کے پی ایس اے اورینٹیشن سیشن منعقد کیا۔ڈاکٹر لبنیٰ خالد اور ڈاکٹر بسم اللہ خان کاکڑ نے ہسپتال کے رجسٹریشن فارم میں فراہم کردہ معلومات کی تصدیق کی۔عملے کو نشاندہی کی گئی خامیوں پر رہنمائی دی گئی تاکہ رجسٹریشن فارم درست انداز میں مکمل کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

اے ڈی ایم اینڈ ای محمد حارث نے فیلڈ وزٹ کے دوران کلیدی اشاریوں کا جائزہ لیا۔

ہسپتال انتظامیہ کو 17 ستمبر 2025 تک مکمل شدہ فارم اور تمام تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبہ کے تمام طبی اداروں کو معیاری خدمات، حفاظت اور مریضوں کی نگہداشت کے اعلیٰ معیار پر پورا اترنے کو یقینی بنایا جائے گا، جیسا کہ بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2019 میں وضاحت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :