دو روزہ سیلف ڈیفنس ورکشاپ اختتام پذیر ہوگی

مارشل آرٹس کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے پر تربیت دی گی

منگل 2 ستمبر 2025 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)فضائیہ میڈیکل کالج نے پاکستان مارشل آرٹس ایسوسی ایشن اور آئی ایف ایم ایس اے پاکستان کے تعاون سے خواتین کے لیے منعقدہ دو روزہ سیلف ڈیفنس ورکشاپ کامیابی کیساتھ اختتام پذیر ہوگی۔

(جاری ہے)

پرنسپل فضائیہ میڈیکل کالج میجر جنرل (ر)محمد طاہر خادم نے اس اقدام کو خواتین کے لیے اعتماد کی ڈھال قرار دیتے ہوے کہا کہ آج کے دور میں جب خواتین کو عوامی مقامات پر مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، اس قسم کی تربیت نہایت ضروری ہے جس سے وہ مضبوط، زیادہ باہمت اور زندگی کیلے بہتر تیار ہو کر جائے گی۔

پاکستان اسپورٹس بورڈکی سپورٹس سایکالوجسٹ قر العین نے کہا کہ جب ایک خاتون اپنے دفاع کی صلاحیت حاصل کرتی ہے تو وہ دس دیگر خواتین کے لیے امید کی کرن بن جاتی ہے۔تربیتی ورکشاپ میں چھری چھیننا، پستول سے بچا، پریشر پوائنٹ اسٹرائیکس اور صورتحال کا درست اندازہ لگانا جیسی تراکیب سے آگاہ کیا گیا