چیف آف نیول اسٹاف نیشنل ہاکی ٹورنامنٹ 25 ستمبر سے شروع ہوگی، ایونٹ لاہور میں ہوگا، فانل 5اکتوبر کو کھیلا جائے گا

منگل 2 ستمبر 2025 21:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام چوتھی چیف آف نیول اسٹاف نیشنل ہاکی ٹورنامنٹ 25 ستمبر سے 5 اکتوبر تک نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اولمپین رانا مجاہد علی کے مطابق ایونٹ کیلے تمام ملحقہ یونٹس کو لیٹر جاری کردیا گیا ہے، فیڈریشن اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئیچیف آف نیول اسٹاف نیشنل ہاکی ٹورنامنٹ کو کامیاب ایونٹ بنائیں گے۔ امید ہے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی تمام آفیشلز و کھلاڑی ڈسپلن کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے بھرپور انداز میں شرکت کریں گے۔