فیصل آباد،عید میلادالنبیؐ کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کاجائزہ

منگل 2 ستمبر 2025 22:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کے افسران کے ہمراہ عید میلادالنبیؐ کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا ۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز بشری جمیل، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ناصر محمود باجوہ ، ٹاؤن ایس پیز، سرکل افسران،ایس ایچ اوز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر سی پی او نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہ جلوسوں اور محافل میں کسی بھی قسم کے اسلحہ کی نمائش ،انتشاری گفتگو،وال چاکنگ کی پابندی پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔جلوس و محافل کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت سکیورٹی اور ٹربل پوائنٹس کو فوری کلیئر کیا جائے۔سنگین جرائم کے مقدمات میں ملوث بقایا ملزمان کو فوری گرفتار کرکے مقدمات کو جلد از جلد یکسو کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ڈکیتی،راہزنی اور وہیکل چھیننے اور دیگر مقدمات میں برآمدگی کو یقینی بنایا جائے۔ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری میں مزید تیزی لائی جائے اور فزیکل گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔گرفتار ملزمان کا آن لائن ریکارڈ سی آر او میں لازمی اور مقررہ وقت میں اپڈیٹ کریں۔ چائینز اور فارنرز سیکورٹی پر خصوصی توجہ دیں، دوران موومنٹ ایس او پیز کی خلاف ورزی قابل برداشت نہیں۔ شہریوں کی درخواستوں اور شکایات پر دونوں فریقین کو سن کر معیاد کے اندر حقائق پر مبنی مستند جواب بھجوائیں۔ افسران کی ناقص کارکردگی پر سزا اور بہتر کارکردگی کو سراہا جائے گا۔