ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ مائننگ لایژن کمیٹی کا اجلاس

منگل 2 ستمبر 2025 22:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ مائننگ لایژن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس پی د کی سید زاہد حسین شاہ، ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر روح اللہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر مائنز کفایت اللہ بلوچ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع میں جاری مائننگ سرگرمیوں، این او سی کے اجراء کے عمل، شفافیت، قانونی تقاضوں پر عملدرآمد، ماحولیاتی تحفظ، مقامی مسائل کے حل، ریونیو کی بروقت وصولی اور غیر قانونی کان کنی کی روک تھام پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر دکی نے کہا کہ مائننگ سیکٹر ضلع کی معیشت کے لیے اہم ستون ہے اور مائنز این او سی کے اجراءکو شفاف اور منظم بنا کر عوامی فلاح و بہبود کے ساتھ ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

متعلقہ عنوان :