سلمان خان نے فلم میں کترینہ کیف کی تصویر خود بنائی تھی، فلم ڈائریکٹر

سلمان خان نے یہ پورٹریٹ یورپی ملک آسٹریا کی ایک منجمد شدہ جھیل کو بطور کینوس استعمال کرتے ہوئے خصوصی طور پر فلم کی شوٹنگ کے لیے بنایا تھا

بدھ 3 ستمبر 2025 11:15

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء)بھارتی فلم ڈائریکٹر علی عباس ظفر نے بتایا ہے کہ سلمان خان نے فلم میں کترینہ کیف کا پورٹریٹ خود بنایا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ڈائریکٹر علی عباس ظفر نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے کہ ماضی کے مشہور فلمی گانے دل دیاں گلاں میں اداکارہ کترینہ کیف کا خوبصورت پورٹیرٹ بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے ہی بنایا تھا۔

(جاری ہے)

سلمان خان نے یہ پورٹریٹ یورپی ملک آسٹریا کی ایک منجمد شدہ جھیل کو بطور کینوس استعمال کرتے ہوئے خصوصی طور پر فلم کی شوٹنگ کے لیے بنایا تھا جو فلمی مناظر میں دکھایا بھی گیا ہے۔یہ پورٹریٹ سلمان خان کی پوشیدہ صلاحیتوں کا ناصرف اظہار تھا، بلکہ فلم میں دو اداکاروں کی باہمی کیمسٹری کو بھی واضح کرتا ہوا دکھائی دیا۔ بتاتے چلیں 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ٹائگر زندہ ہے کا یہ سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا گانا پاکستانی نامور گلوکار عاطف اسلم نے گایا تھا۔