Live Updates

کمالیہ میں ہیڈ سدھنائی پر مائی صفوراں بند کو بارودی مواد سے توڑ دیا گیا

مائی صفوراں پر شگاف سے ہیڈ ورکس پر پانی کے دباؤ میں کمی ہوگی‘ بند توڑنے سے پیر محل کے 12 دیہات زیر آب آئیں گے‘ڈپٹی کمشنر

بدھ 3 ستمبر 2025 11:40

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء)کمالیہ میں ہیڈ سدھنائی پر مائی صفوراں بند کو بارودی مواد سے توڑ دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کمالیہ چوہدری نعیم سندھو کے مطابق ہیڈ سدھنائی کو بچانے کیلئے دریائے راوی کا حفاظتی بند توڑا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہیڈ سدھنائی کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 62 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کمالیہ کا کہنا ہے کہ مائی صفوراں پر شگاف ڈالنے سے ہیڈ ورکس پر پانی کے دباؤ میں کمی ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ بند توڑنے سے تحصیل پیر محل کے 12 دیہات زیر آب آئیں گے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :