Live Updates

سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ای پی آئی ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے صحت

بدھ 3 ستمبر 2025 13:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے صحت احتشام علی نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ای پی آئی ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے ۔محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے صحت نے بیان میں کہا کہ سیلاب سے متاثرہ دس اضلاع میں ہمارے 25 ای پی آئی مراکز کو نقصان پہنچا ہے اور ان مراکز میں ہمارے 84 کولڈ چین ایکویپمنٹ کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ سیلاب کی وجہ سے ہمارے 14 آئی ایل آر کو نقصان پہنچا تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس خسرہ کے 8 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر ای پی آئی نے فوری ان مراکز اور آلات کا سروے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 92 فیصد متاثرہ یونین کونسلوں میں ہماری ای پی آئی خدمات بحال ہوچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کولڈ چین ری پئیر کرنے والی ٹیم نے بونیر میں ہمارے 16 جُزوی طور پر متاثرہ آئی ایل آر ٹھیک کردیئے ہیں ، ٹیم کو بونیر سے سوات بھیج دیا گیا ہے تاکہ وہاں پر بھی مرمت اور بحالی کا کام ہوسکے ۔مشیر صحت خیبر پختونخوا نے کہا کہ متاثرہ اضلاع میں خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں تاکہ ویکسی نیشن جاری رہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات