بھارت، فلٹرز لگا کر عمر چھپانے والی 52 سالہ خاتون شادی کا دباو ڈالنے پر 26 سالہ دوست کے ہاتھوں قتل

بدھ 3 ستمبر 2025 13:20

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء)بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر مین پوری میں خاتون کو دوپٹے سے گلا دبا کر قتل کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شادی کرنے اور قرض واپس کرنے کا دباو ڈالنے پر 52 سالہ خاتون کو اس کے 26 سالہ دوست نے دوپٹے سے گلا دبا کر قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق 11 اگست کو مین پوری کے کرپاری گاں کے قریب ایک خاتون کی لاش ملی، اس کی گردن پر موجود نشانات دیکھ کر لگا کہ اسے قتل کیا گیا ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں قتل کی تصدیق بھی ہوگئی۔ملزم نے بیان میں یہ بھی بتایا کہ خاتون شادی شدہ بھی تھی اور اس کے بچے بھی تھے، ان وجوہات کی وجہ سے میں اس سے شادی نہیں کرنا چاہتا تھا لیکن وہ مسلسل مجھ پر شادی کرنے کا دباو ڈال رہی تھی۔