Live Updates

فیسکو ریجن کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں،چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر

بدھ 3 ستمبر 2025 14:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کیچیف ایگزیکٹوانجینئر محمد عامر کی ہدایات پر فیسکو ریجن کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں۔فیسکو کے ترجمان سعید رضا نے بتایا کہ فیسکو کے مختلف اضلاع چنیوٹ،جھنگ،سرگودھا،ٹوبہ،میانوالی اور ڈیرہ اسماعیل خان سے ملحقہ فیسکو کے کچھ علاقوں میں سیلابی ریلوں نے گرڈسٹیشنز،فیڈرز، کھمبوں، ٹرانسفارمرز اور ٹرانسمیشن لائنوں کو نقصان پہنچایا جن کی بحالی کیلئے فیسکو کی خصوصی ٹیمیں سیلاب زہ علاقوں میں دن رات متحرک ہیں اور چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی ہدایات پرمکمل سیفٹی اصولوں کے مطابق صارفین کو ریلیف فراہم کررہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فیلڈسٹاف، ایس ایز آپریشن اور دیگر افسران کی زیر نگرانی بحالی کے کامو ں میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ موجودہ صورتحال کے مطابق سیلاب کی وجہ سے چنیوٹ میں 5گرڈسٹیشن،22فیڈرز،10پولزاور27ٹرانسفارمرز، جھنگ میں 9گرڈسٹیشن اور33فیڈرزکو نقصان پہنچا، سرگودھامیں 2گرڈسٹیشن،5فیڈرز،9ایچ ٹی پولز،2ایل ٹی پولزاور6ٹرانسفارمرز، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 3گرڈسٹیشن اور7فیڈرز،میانوالی میں 2گڑڈسٹیشن،2فیڈرز،3ایک ٹی پولز اور 2ٹرانسفارمرزجبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں فیسکو سے ملحقہ علاقوں میں ایک گرڈسٹیشن،ایک فیڈر،26ایل ٹی پولز جبکہ 2 1ایچ ٹی پولز کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ تمام فیڈرز،ٹرانسفارمرزاور گرڈسٹیشن کو جزوی طور پر بحال کردیاگیا ہے جبکہ گرے ہوئے پولز اور ٹرانسمیشن لائنوں کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔ان کی مکمل بحالی سیلابی پانی کی سطح میں مزید کمی پر کی جائے گی۔ دریں اثناچیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامرنے کہا ہے کہ فیسکو افسران و ملازمین دکھ کی اس گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کے کھمبوں،تاروں اور دیگر تنصیبات سے دوررہیں اور اپنے جان و مال اور اپنے بچوں کی زندگی کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات