
مظفرآباد، تھانہ پولیس کی منظم کارروائی کے دوران مشہور منشیات فروش حیدر شاہ گرفتار
تھانہ پولیس صدر کے ایس ایچ او نویدالحسن نے ہمراہ نفری منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری
بدھ 3 ستمبر 2025 14:20
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق شدید مزاحمت کے بعد بدنام زمانہ منشیات فروش حیدر شاہ ولد اعجاز شاہ سکنہ بیلہ نور شاہ کو حراست میں لیا گیا۔
ملزم کے قبضے سے بڑی مقدار میں چرس اور گردہ برآمد کر کے اس کے خلاف 9C/CNSA کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ترجمان پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے انکشافات کی روشنی میں مزید گرفتاریوں کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ عوامی حلقوں نے پولیس کی اس کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف اسی طرح کی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی تاکہ معاشرے کو منشیات کے ناسور سے پاک کیا جا سکے۔س موقع تھانہ پولیس صدر کے ایس ایچ او نویدالحسن نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشی اورناجائز اسلحہ کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف تھانہ پولیس صدر کی حدود تنگ کردی گئی ہے، کسی بھی سماج دشمن عناصر کے ساتھ کسی بھی طرح کی نرمی نہیں برتائی نہیںجائے گی۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس مظفرآباد سید ریاض حیدر بخاری کی ہدایت اور اپنے فرائض پر عمل پیرا ہوں، تھانہ پولیس صدر کی حدود میں سماج دشمن عناصر رسوائی اور سزاء سے بچنے کے لئے ایسے تمام کام چھوڑ دیں جن پر انہیں جیل کی ہوا کھانی پڑے۔ایس ایچ او نے مزید کہا کہ تھانہ پولیس صدر کے تمام پولیس جوان جرائم، کرائم کے خاتمہ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں ایس ایچ او نے کہا کہ شہری بھی اپنے ارد گرد کے مشکوک افراد پر نظر رکھیں اور اگر کہیں کوئی مشکوک حرکت محسوس کی جائے تو فوراً پولیس کو اطلاع دیں۔عوام کے جان ومال کے تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے لیکن جب تک شہری تعاون نہیں کریں گے تو 100فیصد جرائم کرائم پر کنٹرول ممکن نہیں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
بھارتی آبی جارحیت ،24گھنٹوں کے دوران تین مرتبہ دریائے جہلم میں سیلابی پانی چھوڑ دیا
-
مقبوضہ کشمیر میں پرچم کشائی ناکام، خوفزدہ قابض طاقت زمین پر لڑکھڑائی گئی ہے، مشعال ملک
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.